آج کی آیت پر خیالات
پچھلی رات میرے صحن میں تاریک پانی میں ٹھوکر کھاتے ہوئے، میں بڑی روشنی دیکھ کر بہت خُوش تھا کہ میں غیر متوقع طور پر کسی "جانور" کو مِلوں گا جیسا کہ میں اپنے پانی کے نل کو بند اور کھولنے کےلیے ایک جھاڑی میں پہنچا۔ تاہم میری خُوشی، یسُوع کو تلاش پا کر اور زیادہ ہو گئی، جو تاریک راتوں میں میرے دل کو منور کرتا ہے، اُس کے آنے والے جلال کے ساتھ میرے مستقبل کو منور کرتاہے، سچے الفاظ کے ساتھ میرے راستہ کو منور کرتاہے، ہر اتوار کی سحر کے ساتھ میری اُمید کو منور کرتاہے، جو اُس کی قبر پر فتح کی میرے لیے ہفتہ وار یاد دہانی ہے۔
میری دعا
اے باپ، پیارے قیمتی اور پاک خُدا، میں اپنی زندگی کے نُور کے لیے کیسے تیری شُکر گزاری کر سکتا ہوں؟ جبکہ میرا چہرہ تیرے جلال کے نُور کا اظہار کرتا ہے، یسُوع میرے راستہ کو منور کرے گا۔ تیرا شُکرہو۔ یسُوع کے نام میں،جو دُنیا کا نُور ہے، میں تیری تمجید اور شُکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔