آج کی آیت پر خیالات
نظم و ضبط، حتیٰ کہ جب غلط طور پر سزا کے ساتھ اس کا الجھاؤ ہو، تُواس کو پریشان کُن، تکلیف دہ، اور غیر ضروری تصور کیا جاتا ہے۔ ہمارا سست اور گناہ گار حصہ کوئی حد نہیں چاہتا، حتیٰ کہ وہ اچھے ہوں، اور کوئی ہدایت نہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ یہ اس کام کے ساتھ الجھاؤ پیدا کریں جو ہم کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن خدا نظم و ضبط سے باہر ہو کر ہم سے پیا ر کرتا ہے۔ یہ اس کی خوشی کی علامت ہے۔ کیوں؟ کونکہ وہ ہمیں غیر تبدیل شدہ، غیر متحرک، اور غیر دلچسپی میں نہیں چھوڑنا چاہتا۔ وہ ہمیں ہمارے مقصد یعنی یسوع کے اور قریب دیکھنا چاہتا ہے۔
میری دعا
اے راست باز باپ میں اقرار کرتا ہوں، میں نظم و ضبط کو زیادہ پسند نہیں کرتا، تاہم، اے باپ، میں اچھی طرح سے یہ جانتا ہوں کہ تیرا نظم و ضبط میرے اچھے کے لیے اور میری روح کی برکت کے لیے ہے۔ میری مدد کر کہ میں جان سکوں اور اپنی زندگی کے حالات کو استعمال کر کے یسوع کی طرح بن سکوں، جس کے نام میں، میں مانگتا ہوں۔ آمین۔