آج کی آیت پر خیالات
مسیحی ہوتے ہوئے ایک شاندار حقیقت ہمارا ابدی خُدا کے ساتھ رشتہ ہے۔ جیسا کہ ہم اُس کی تلاش کرتے ہیں، وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے اور کوئی بھی ہمیں اُس کے پیار سے الگ نہیں کر سکتا۔ حتیٰ کہ ہم مرَ جائیں، ہم وہاں ‘‘خُدا کے ساتھ رہنے کو جائیں گے’’۔ جب ہم موت کی نیند سو جائیں گے، ہم تب بھی خُدا میں ہونگے۔ جب وہ اپنے جلال میں واپس آئے گا تو ہم ‘‘ہمیشہ کے لیے خُدا کے ساتھ رہنے کو’’ جائیں گے۔ زمین پر ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ عارضی ہے سوائے خُداوند یسُوع کے ساتھ ہماری محبت کے، اُس کے وسیلہ سے ہمارے خُدا کے لیے حمد کے، اور اُن دوستوں کے جن کے ساتھ ہم اپنی محبت اور حمد کا اظہارکرتے ہیں!
میری دعا
قادرِمطلق خُدا، تیرا شکر ہو کہ تُو نے یسُوع کے ذریعہ سے اپنا آپ اس دنیا میں اپنے آپ کو باندھ لیا اور میری زندگی میں خُدا بن کر مجھے اپنے ساتھ باندھ لیا۔ میں اُس دن کے انتظار میں ہوں جب میں آج تیرے قدموں میں عبادت کے لیے جھک جاؤں گا اور تمام دنیا جو زندہ ہوں گے اور مرَ چکے ہونگے یہ جان لیں گے کہ تُو سچا خُدا ہے۔ میں آج یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں اُسے عزت بخشنے کے لیے جیئوں گا، اور پیارے باپ میں جانتا ہوں، کہ اُس کی عزت کر کے میں تیری عزت کروں گا۔ میں یسُوع کے ابدی اور مستقل تحفے کی بادشاہت کے لیےتیری حمد کرتا اور تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ مسیِح کے نام میں جو میرا خُداوند ہے۔ آمین۔