آج کی آیت پر خیالات
راہ بھٹکانے والی اور اکسانے والی دنیا میں ، خالص پن بہت مشکل ہے۔وہ اور بھی زیادہ مشکل ہو جاتاہے، جب خالص پن کے بلاوے کو نظر انداز کر دیا جاتا اور بھلا دیا ہے ۔ ‘‘سستا فضل’’ (یہوداہ) جذباتی زندگی کے لیے ایک متبادل بلاوا ہے۔ جبکہ ہم راستبازی کو اپنے کاموں میں نہیں دینا چاہتے، ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ مقصد کے بغیر اور سستی یا سادہ بغاوت کے ساتھ گندگی اُن سب کے لیے آلودہ ہے جو کہ اپنے آپ میں مسیحی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور دیکھتی ہوئی دنیا کے سامنے ہمارے تاثر کو تباہ کرتے ہیں۔
میری دعا
اے خُدا، میرے دل کو ، میری زندگی کو، میرے جسم کو، میری ترغیب کو،پاک کر ۔ ایسا ہو کہ تیری نظر میں میرے الفاظ اور میرے خیالات معصوم ہوں۔ میں پاک ہونا چاہتا ہوں جیسا کہ تُو پاک ہے اور تجھے وہ عزت دینا چاہتا ہوں جس کے تُو قابل ہے۔ تُو اکیلا ہی خُدا ہے! یسُوع کے وسیلہ سے مانگتا ہوں۔ آمین۔