آج کی آیت پر خیالات
خُدا شفیق ہے۔ ہاں، ہمیں وہ شاندار مواقع کو یاد رکھنا چاہیئےجب اُسے کھلایا گیا اور وہ اپنے لوگوں کی غیرراستبازی اور بغاوت سے ناراض تھا۔ لیکن،ہم اُنہیں مختصراً یاد رکھنا چاہیئے کیونکہ وہ نمایاں تھے اور کیونکہ وہ سینکڑوں سالوں میں تسلسل ظاہر نہ ہوئے اُس نے اسرائیلیوں کی راہنمائی کی۔ خُدا نے اپنا دل ہمارے ساتھ ظاہر کیا۔ خُدا نے یوناہ کے باوجود نینوا پر یہ ظاہر کیا۔ خُدا نے لوگوں کے ساتھ یسُوع کی ہمدردی میں اپنا دل ظاہر کیا۔ خُدا نے مجھے اور آپکو، گناہ گاروں کو بلا کر اپنی محبت اور شفقت کا اظہار کیا اور ہمیں نجات کی طرف لایا۔ وہ ہمیں غیر تبدیل شدہ اور ہمارے گناہ کے سیاق و سباق کے ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ ہاں،وہ ہمیں توبہ کی طرف بلاتا ہے۔ لیکن، اصل حقیقت یہ ہے کہ قادرِ مطلق خُدا، جو کہ آسمان و زمین کا مالک ہے ٹھہرے گا اور ہمیں اپنے قرب میں بلائے گا اور ہمیں اپنے فضل کو جاننے کا موقع دے گا جو کہ سچائی کے لیے تقریباً بہت اچھا ہے۔ وہی خُدا ہمیں وہ شفقت دوسروں کے ساتھ بانٹنے کو کہتا ہے۔
میری دعا
اے قادرِ مطلق خُدا، تیرا شُکر ہو کہ تُو طاقتور ہو نے کے ساتھ ساتھ شفیق، اور معاف کرنے والا اور راستباز ، اور مہربان اور پاک بھی ہے۔ براہِ کرم مجھے کردار کو بہتر بنانے والی علامتوں میں پختہ بنا۔ میں خود صالح نہیں بلکہ راستباز بننا چاہتا ہوں۔ میں بدمعاش نہیں بلکہ، ہمدردانہ طاقتور بننا چاہتا ہوں۔ میں ریاکار نہیں ، بلکہ سچا اور مہربان بننا چاہتا ہوں۔ براہِ کرم مجھے اپنے رُوح سے معمور فرما اور مجھے نرمی سے اُن پہلوؤں میں تسلی بخش جن میں تبدیلی اور نشوونما کی ضرورت ہے۔ ایسا ہو کہ دُوسرے مجھ میں تیرا عکس دیکھیں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔