آج کی آیت پر خیالات
ہم وہ چیزیں کیوں کرتے ہیں جو ہم کرتے ہیں؟ ہمارے رویے کے لیے کیا محرک ہے؟ اچھی چیزیں کرنے کے لیے جال میں پھنسنا بہت آسان ہے تاکہ ہم دوسروں کے سامنے اچھے نظر آئیں۔ حتیٰ کہ جب معاشرہ ہمارے ایمان کے بارے میں منفی ردِعمل ظاہر کرے یہ سچ ہے۔ وہ جو ہمارے چوگرد ہیں اور ہمارے ایمان کے بارے میں جانتے ہیں اور جو مسیحی ہمارے ارد گرد ہیں وہ ہمارے رویے کا نشانہ بنتے ہیں۔جبکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ارد گرد جو بھی ہیں اُن پر ہمارا اچھا اثر پڑے، تو ہمیں صرف اِس بنیاد پر رُوحانی خدمت کے بارے میں فیصلے نہیں کرنے چاہیئے کہ دوسرے ہمیں دیکھ رہے ہیں اور وہ ہماری عزت کریں۔ ہمارا مقصد صرف خُدا کی عظمت اور دوسروں کو برکت دینا ہونا چاہیئے۔
میری دعا
قادرِ مطلق خُدا، براہِ کرم میرے دل کو کسی جھوٹی تحریک سے صاف کر اور میری مدد کر کہ دوسروں کے لیے میری خدمت اُن کی ضرورت اور تجھے عظمت بخشنے کی میری خواہش کی بنیاد پر ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔