آج کی آیت پر خیالات
"زندگی مشکل ہے۔ جس نے آپ کو مختلف طریقے سے بتایا ہے وہ آپ کو کوئی چیز بیچنا چاہتا ہے"۔ یہ فلم "شہزادے کی دُلہن" کا جملہ ہے جو کہ تکلیف دِہ حد تک دَرست ہے۔ لیکن یہ ابدی طور پر دَرست نہیں ہے! اچھے دن آنے والے ہیں، اور وہ ہر چیز سے اچھے ہیں جس کو تصور کرنے کی ہم ہمت کرتے ہیں۔ جیسا کہ پُرانے گیت یہ کہتے ہیں، "اوہ وہ میرے لیے، جلال کا باعث ہوگا۔۔۔۔۔۔جب میں تیرے رحمت کے وسیلہ سے اُس کے چہرہ کو دیکھتا ہوں، وہ میرے لیے جلال کا باعث ہو گا۔۔۔۔۔۔۔"
میری دعا
قادرِ مطلق خُدا، براہِ کرم مجھے حوصلہ اور بسیرت عطا فرما تاکہ میں تیرے فضل کا حتمی طور پر اندازہ لگا سکوں جو میرا انتظار کر رہا ہے اور پُوری طرح اعتماد کروں کہ تُو مجھے تیرے پاس گھر اور جلال کے پاس لے جانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔