آج کی آیت پر خیالات
پولوس مشکلات کو جانتا تھا: اس فہرست پر نظر ڈالیں جن میں اس کو مختلف چیلنجز کا سامنا ۲ کرنتھیوں ۱۱:۲۲-۳۳ میں تھا۔ اس کی ‘‘موجودہ مشکلات’’ ہماری زیادہ تر مشکلات سے مشابہہ ہیں۔ تاہم، پولوس اعتماد سے یہ کہہ سکتا ہے کہ جو فتح اس کو مسیح میں ہوگی وہ بہت شاندار ہوگی (کلسیوں ۳:۱-۴ اور اس کے ساتھ برکات بہت شاندار ہونگی کہ اس کی مشکلات اس کے مقابلہ میں بہت ہی معمولی ہیں۔ وہ عظمت ہماری بھی ہوگی! کیا یہ شاندار خبر نہیں ہے؟
میری دعا
مقدس اور قادر خدا، تو بے بیان، عظیم اور شاندار ہے۔ میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تو نے مجھے یہاں آ کر بچایا۔ اے باپ بہت سے وقتوں میں میرا ایمان بہت مضبوط ہوتا ہے اور میں مستقبل کے بارے بہت پُر اعتماد ہوتا ہوں۔ تاہم، یعض اوقات میرا ایمان ڈگمگا جاتا ہے جب مجھے قبر کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، اے پیارے خدا مجھے حوصلہ اور دلیری دے کہ میں ان چیلنجز کا مقابلہ کر سکوں جو کہ اس عظمت کے مقابلہ میں بہت کم ہیں جو تو مجھے یسوع میں عطا کرے گا۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔