آج کی آیت پر خیالات
مسیحی ہونے کے ناطے، ہم معافی اور فضل کے ماحول میں رہتے ہیں۔ جیسا کہ ہم دوسروں کو معاف کرتے ہیں، اُس معافی کی بنیاد ناقابل یقین قرض ہے جو کہ خُدا نے ہمیں پہلے ہی معاف کر دیا ہے(متی 18 باب)۔ لیکن ٹھیک اُسی وقت، جیسا کہ خُدا دیکھ سکتا ہے کہ اُس کی معافی گردش میں رکھی گئی اور ہمارے ذریعے دوسروں تک پہنچائی گئی، وہ خوشی کے ساتھ ہمیں اور زیادہ معافی سے معمور کرتا ہے۔ جب ہمیں حقیقی طور پر نقصان پہنچایا، کسی کو معاف کرنا جتنا مشکل ہے، یسُوع چاہتا ہے کہ ہم جانیں کہ اِس کی برکت اِس کی قیمت سے کہیں بڑھ کر ہے۔
میری دعا
پیار کرنے والے اور واحد خُدا، اپنے بیٹے یسُوع کی قربانی کے کفارہ کے وسیلہ سے مجھے پاک کرنے کے لیے تیرا شُکر ہو۔تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے دوسروں کو معاف کرنے کا کام بخشا ہے جیسا کہ تُو نے مجھے معاف کیا ہے۔ اِس طلب کے لیے تیرا شُکر ہو کہ تیرے لوگ بخشش کا معاشرہ ہوں۔ ، جب ہم معافی کے بارے میں گریزاں سست، یا مشکوک ہوں، ہمیں ،اور خاص کر مجھے معاف فرما۔ میں خاص طور پر درخواست کرتا ہوں کہ تُوـــــــــــــ اُن کوـــــــ معاف فرما، اور میں تُجھ سے اِس شخص کو تیرے پیار اور فضل کے ساتھ برکت دینے کی درخواست کرتا ہوں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔