آج کی آیت پر خیالات
ہم دو میں سے ایک حقیقت کے رُو برُو ہوتے ہیں۔ ایک یہ ہے: آنےوالا کل آئے گا، زمین بدل جائے گی، اور موسموں کی ترتیب بدل جائے گی۔ دُوسری حقیقیت، خُدا اپنی بنائی ہوئی ترتیب کو بدل دے گا؛ یسُوع آئے گا اور ہم اُس کے جلال میں شامل ہونگے۔ یہ حقیتیں اتنی واضح ہیں جتنا کہ سورج صبح کے وقت نکلتا اور شام کو غروب ہو جاتا ہے۔ ہر طرح سے، خُدا کے وعدے ہمارے ڈر اور شیطان کی مخالفت پر فتح پاتے ہیں۔ دُوسرے الفاظ میں، خُدا کے فضل سے ہم فتح پاتے ہیں۔
میری دعا
قادرِ مطلق باپ، تیرے عظیم اور شاندار وعدوں کے لیے تیرا شُکرہو۔ مجھے آنےوالے کل پر بھروسہ ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جب تک یسُوع واپس نہیں آتا،تو اِس کو قائم رکھے گا اور یسُوع اِس میں سے میری راہنمائی کرنے کےلیے موجود رہے گا۔ آنےوالے اور فاتح خُداوند کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔