آج کی آیت پر خیالات
ہم خُدا کی پہنچ کی وسعت ، اُس کی طاقت کی انتہا، اور اُس کی قدرت کی شاندار اختتام پر حیران ہیں۔ ایک اور سچ، اتنا ہی شاندار ہے جتنا دکھائی دیتا ہے، وہ خُدا کی ذاتی نزدیکی ہے۔ اُس نے ہمیں چنا کہ ہمیں جانے اور وہ ہمارے امتحان اور آزمائشوں میں شامل ہے جن کا سامنا ہمیں روز مرہ ہے۔ آج ، کل اور آنے والا کل کیسے مختلف ہو سکتا ہے کیونکہ آپ اس حال اور ہمدردی سے واقف ہیں؟ یہ جاننا کیا اختلاف پیدا کر سکتا ہے کہ جب آپ کا پاؤں پھسلتا ہے اور وہ آپ کی مدد کرتا ہے یا جب بھی کوئی پریشانی آتی ہے تو اُس کی تسلی ہمارے پاس ہوتی ہے؟
میری دعا
پیار کرنے والے خُدا، جو ہر جگہ اور ہمیشہ موجود ہے، میرے دل کی آواز سن۔ میں بہت خوش ہوں کہ تیری موجودگی میرے پاس اور میرے ساتھ ہے۔ جب میں کسی مشکل می ہوتا ہوں اُس وقت وہ تسلی جو تُو مجھے دیتا ہے، جب میں کمزور ہوتا ہوں تو تُو مجھے قوت دیتا ہے، جب مجھ پر حملہ ہوتا ہے تو تُو مجھے حوصلہ دیتا ہے، اور جب تمام چیزوں میں نااُمید ی ہوتی ہے تو تُو مجھے اُمید دیتا ہے—تیری حضوری کے یہ تحائف میرے لیے بہت خاص ہیں۔ تیری حضوری کے بغیر میں نہیں جان سکتا تھا کہ مجھے کہاں جانا ہے اور میں یہاں پر کیسے موجود ہوں۔ مجھے جاننے کے لیے شکریہ۔ میں بھی تجھے ایک دن جاننا چاہتا ہوں جیسا کہ تُو آج مجھے جانتا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔