آج کی آیت پر خیالات
کرددار محبت اور خلوص سے ماپا جا سکتا ہے جو کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں دِکھاتے ہیں۔ یہ معمولی قدریں نہیں ہیں کہ جن کو ہم جُھٹلا سکیں۔ مہربان محبت کا اظہار تب ہوتا ہے کہ جب ہمیں کسی پر اختیار ہو لیکن ہم ان کے ساتھ خلوص اور مہربانی سے پیش آئیں۔ خلوص کا مطلب ہے اپنے الفاظ اور اپنے عمل میں پُر خلوص اور سچائی کا پیکر بننا۔ یہ اقدار ہماری روز مرہ زندگی کا حصہ ہونے چاہیے اور جو ہماری شناخت سے بہہ رہے ہوں۔ جب وہ کرتے ہیں تو دوسرے اس کو محسوس کرتے ہیں تو خدا خوش ہوتا ہے۔
میری دعا
مقدس خدا—خالص اور ہمدرد، مہربانی سے بھرے ہوئے اور صابر محبت کرنے والے—میں تیری قدرت اور مہربانی، تقدس اور ہمدردی، محبت اور وفاداری کے لیے تیری حمد کرتا ہوں۔ میرے اندر یہ کردار ابھار کہ میں اپنے آپ کو تیری مرضی کے لیے پیش کروں اور اپنی زندگی کو تیرے روح کے مطابق تبدیل کر سکوں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔