آج کی آیت پر خیالات
میں انتظار میں اچھا نہیں ہوں۔ لیکن، خُداوند میں میری اُمید مجھے صبر عطا کرتی ہے جو میری انسانی رغبت سے کہیں بڑھ کر ہے۔ جتنا زیادہ خُداوند نے مجھے برکت بخشی ہے، مجھے مکمل طور پر بھروسہ ہے کہ میں وہ اچھی چیزوں کے بارے میں تصور بھی نہیں کر سکتا جو اُس نے میرے لیے رکھی ہیں۔ چنانچہ جب میں انتظار میں ہوں، میں مصروف رہنا چاہتا ہوں، اپنے آسمانی باپ سے پیار اور اَروں کے ساتھ اُس کا فضل بانٹنے میں مصروف رہنا چاہتا ہوں۔
میری دعا
پیارے باپ، اُس صبر کے لیے تیرا شُکرہو جو میں یسُوع کے آنے کے انتظار میں رکھتا ہوں۔ یہ صبر تیرے سکونت کرنے والے رُوح کی طرف سے تحفہ کے طور پر میرے جھکاؤ اور میرے اِس کو تسلیم کرنے سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اَوروں کی یسُوع کو جاننے کی طرف راہنمائی اور اُس میں نجات تلاش کرنے کی میری کوششوں کو برکت دے۔ میرے ایمان کو برکت دے تاکہ یہ میرے انتظار کو مضبوط اور پائیدار بنا دے۔ میری زندگی کو برکت دے، نہ صرف چیزوں سے، بلکہ خُدا پرست کردار کے ساتھ تاکہ میری زندگی دُوسروں کے لیے نُور ہو۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔