آج کی آیت پر خیالات
بعض اوقات ایسا لگتا ہے کہ ہماری دُعائیں چھت سے ٹکرا کر واپس زمین پر آ گرتی ہیں۔ دُوسرے اوقات میں ہم جذبات کے قابو میں آ جاتے ہیں اور ہمارے الفاظ وہ کُچھ بیان نہیں کرتے جو ہمارے دل میں ہوتا ہے۔ اے خُدا اُس یقین دہانی کے لیے تیرا شُکر ہو کہ ہماری دُعا کی طاقت کا انحصار ہمارے الفاظ پر نہیں ہے، بلکہ اُس فضل پر ہے جو ہمیں پاک رُوح کی شفاعت سے عطا کیا گیا ہے۔
میری دعا
پاک خُدا اور پیارے باپ،مُجھے پاک رُوح کا تحفہ عطا کرنے کےلیے تیرا شُکر ہو، جس کے وسیلہ سے مجھے حتمی یقین ہے کہ جب میں دُعا کرتا ہوں تو تُو میرے الفاظ، میرے خیالات، اور میرے دل کی سُنتا ہے۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔