آج کی آیت پر خیالات
میں نہیں جانتا کہ آٌپ اس وقت کہاں ہیں، لیکن جہاں پر میں ہوں وہاں بہت شدید گرمی ہے۔کچھ بھی جو ٹھنڈا اور تازگی بخش سنائی دیتا ہے اچھا لگتا ہے۔ اگر کبھی بھی آپ نے کٹائی کی ہے، آپ کے کپڑوں سے پودوں کی خوشبو آتی ہو، اور آپ کی قمیض پسینے سے بھر جائے، آپ جانتے ہیں کہ آپ کے چپچپے جسم اور گلے سے گزرتا ہوا پانی کتنا ٹھنڈا اور تازگی بخش لگتا ہے ۔ لیکن خُدا فرماتا ہے کہ جب ہم اُس کے اور ایک دُوسرے کے لیے پُر اعتماد پیغمبر ہیں، تو یہ تھکا دینے والے دن میں ٹھنڈے پانی سے کہیں بڑھ کر ہے۔ تو آپ آخر خُداوند کے پیغام کے ساتھ کیا کر رہےہیں؟ اُس کا کلام پھیلایا؟ اُس کے فضل کے بارے میں بتایا؟ اُس کی شفقت کو عیاں کیا؟ آئیں ہم کلام کے ذریعے ایک دوسرے کو برکت بخش کر اپنے خُداوند کو تازگی فراہم کریں۔
میری دعا
اے آسمانی باپ، جب میں تیرے پیغام کا اعتبار نہ کروں یا میں تجھے اور تیرے کلام کی تابعداری میں شرم محسوس کروں تومجھے معاف فرما دے۔ مجھے فہم عطا فرما تاکہ میں تیری رحمت، محبت، فضل، اور جلال کو دوسروں کے آگے جو میرے چوگرد ہیں ظاہر اور بیان کروں۔ ایسا ہو کہ میرے الفاظ اور میرے اعمال تجھے تازگی اور جلال عطا فرمائیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔