آج کی آیت پر خیالات
قناعت! میں چاہتا ہوں کہ میرے پاس یہ تھوڑی سی ہو، آپ کا کیا خیال ہے؟ میں ہر چیز میں قناعت کے بارے مشکل میں پڑ جاتا ہوں۔ میری کارکردگی برابری کے لائق نہیں ہے۔ میرا وزن اتنا نہیں جتنا ہونا چاہیے۔ پچھلی گفتگو میں میرے الفاظ غیر حساس تھے۔ جو معاشی طور پر ہمارے پاس نہیں ہے وہ ہم پانے کی کوشش کریں اور یہ پہچاننے کےلیے آسان معلوم ہوتا ہے۔ لیکن اس سے پہلے کہ پیسہ، مال، صحت، یا کسی بھی اور چیز سے اچھی طرح لطف اندوز ہوا جائے، ہمیں پہلے یہ سمجھنا چاہیئے کہ قناعت ہمارے حالات پر منحصر نہیں بلکہ اس کی بنیاد ہماری نجات ہے۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور فیاض خُدا، تُو تمام اچھے تحائف کا عطا کرنے والا ہے، چنانچہ میں قناعت کا تحفہ پانے کےلیے تیری مدد لینا چاہتا ہوں۔ اپنے انتخاب کے مطابق مجھے برکت دے، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ کوئی بھی برکت تیرے فرزند ہو نے سے اور تجھ سے چاہے جانے اور ذاتی طور پر تجھ سے جانے جانے سے بڑھ کر نہیں ہے ۔ یسُوع کے نام میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔