آج کی آیت پر خیالات
کیا آپ یسُوع پر ایمان رکھتے ہیں؟ کیا آپ واقعی ایمان رکھتے ہیں؟ جب میکس لوکارڈو اپنے برازیل اور ریو میں کام سے واپس آیا، اُس نے اپنے قریب ترین دوستوں کو بتایا کہ اس کا طریقہ کار بہت سادہ تھا۔ اس کے پاس کوئی روحانی اختلاف کے لیے بڑا طریقہ کار نہیں تھا کہ جو لوگوں کو تقسیم کر سکے۔ لیکن میکس کہتا ہے کہ میں گہری ضمانت کے ساتھ آیا ہوں کہ خُدا ہمیں پیار کرتا ہے اور اُس نے اِس کا اظہار یسُوع کو ہمارے درمیان بھیج کر کہ وہ ہمارے لیے مؤا جائے، اور مُردوں میں سے جلایا جائے تاکہ ہم بھی مُردوں میں سے جلائے جائیں۔ یہ خُداکا کام ہے—جو کہ حیران کن حد تک سادہ اور ناقابلِ بیان اور طاقتور ہے۔
میری دعا
مقدس خُدا، میرا ایمان ہے کہ یسُوع زمین پر آیا، مُؤا، اور مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ میری مدد کر کہ میں اپنے چوگرد اُن لوگوں کے ساتھ اِس پیغام کو بانٹ سکوں جو کہ اُمید اور مدد کی تلاش میں ہیں۔ اے رُوح القدس، اُن لوگوں کے لیے میری آنکھیں کھول جو میرے چوگرد اور تلاش میں ہیں مُجھے حساسیت اور حوصلہ دے کہ میں یسُوع کے ساتھ بانٹ پاؤں۔ اے باپ، میں تیرے کام میں بہت کچھ بانٹنا چاہتا ہوں؛ آج کے دن میری مدد کر کہ میں اپنے آپ کو اِس کے لیے وقف کر دوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں جو میرا بچانے والا ہے۔ آمین۔