آج کی آیت پر خیالات
اپنی رقم کے چوگرد سیکیورٹی لگانا بہت آسان ہے، کیا ایسا نہیں؟ آفات، اقتصادیات کا گرنا، عارضی تجارتی بندشوں، اور قدرتی آفات کی وجہ سے ہماری سیکیورٹی کی بنیاد گر سکتی ہے اگر یہ زمینی یا جسمانی چیز ہے۔ لیکن اگر ہماری اُمید خُدا میں ہے، تو ہم اپنے چوگرد دنیا میں اُس کے فضل کا اشتراک حاصل کر سکتے ہیں اور وہ ضمانت پا سکتے ہیں کہ جو ہماری زندگی میں سب سے زیادہ اہم ہے اور وہ ہم سے دُور نہیں کی جا سکتی۔
میری دعا
وفادار اور پیار کرنے والے خُدا، میں بہت شُکر گزار ہوں کہ تُو وہ واحد ہے جس میں میَں اپنی شناخت، قدر، اُمید، سیکیورٹی، اور مستقبل حاصل کر سکتا ہوں۔ تُو نے مجھے بہت سے طریقوں سے برکت دی ہے لیکن میری مدد کر جیسا کہ میں اپنا بھروسہ تجھ میں رکھنا چاہتا ہوں نا کہ زمینی مال و دولت میں۔ کیونکہ حمد اور جلال اب اور ہمیشہ تیرا ہی ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔