آج کی آیت پر خیالات
عبادت ہمارے دل، ہماری روح اور ہمارے لفظوں سے خُدا کے لیے کی جاتی ہے۔ اِس میں ہمارے انداز بھی شامل ہوتے ہیں۔ جب ہم یہ سمجھ لیتے ہیں کہ اُس کے فرزند کہلانے کے لیے ہمیں فضل بخش دیا گیا ہے، تو اِس کے علاوہ ہم کیا کر سکتے ہیں کہ اُس کی عظمت اور طاقت کے آگے جھک جائیں اور اپنے گھٹنوں پر ہو جائیں۔ ہم اُس کے پاس آئے اور مکمل طور پر اپنا آپ پیش کرنے کے لیے آئے ہیں جو فاتح بادشاہ ہے۔ خُدا، تاہم، ہمیں ایک پیار کرنے والے چرواہے کی مانند چُنتا ہے جو کہ ہماری دیکھ بھال کرتا ہے۔ ایسا فضل ہماری راہنمائی کرتا ہے کہ ہم دلی عبادت کے لیے جھکیں اور گھٹنے ٹیکیں۔
میری دعا
میرے رُوح کے چرواہے، میں تیری طرف تیری پناہ کی تلاش میں آیا ہوں اور تیری ایک بھیڑ کی طرح راحت کے لیے آیا ہوں۔ میں اکثر اپنے آپ کو معرکے اور زندگی کے دباؤ اور ترغیب میں بہتا ہوا محسوس کرتا ہوں۔ لیکن میں تیرے پاس آیا ہوں کہ اپنے آپ کو پیش کروں تاکہ میں تیرے فضل کے لیے استعمال ہو سکوں—نہ صرف آج کے دن، بلکہ میری تمام بقیا زندگی میں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔