آج کی آیت پر خیالات
خُدا یہ چاہتا ہے کہ ہم اُس سے طلب کریں اور اُس کو پُکاریں۔ وہ ہمارا جواب دینا چاہتا اور ہمیں وہ چیزیں بتانا چاہتا ہے جو کہ ہماری انسانی وضاحت سے پَرے ہیں۔ وہ ہمارے قریب آنے کا انتظار کرتا ہے تاکہ ہم اُس کو جان سکیں۔ جیسا کہ ایک ڈرا ہُوا بچہ ساتھ والے کمرے میں اپنے باپ کو آواز دیتا ہے، ہمیں بھی اُس کو یہ جانتے ہوئے بُلانا چاہیئے کہ ہمارا خُدا جواب دے گا، بچائے گا اور تسلی دے گا۔ اِس سے بڑھ کر، ہمارا خُدا ہم پر وہ چیزیں ظاہر کرے گا جو اُس کے فضل کے بغیر جاننا ہمارے لیے ناممکن ہیں۔
میری دعا
قادرِ مطلق خُدا اور ابّا باپ، میں تجھے جاننا اور تجھ سے جانا جانا چاہتا ہوں۔ ہاں، میرے دل اور میری زندگی میں کچھ چیزیں ہیں جو کہ میری خواہش ہے کہ نا ہوتیں۔ لیکن میں تیرے فضل کو جانتا ہوں اور میں پُراعتماد ہوں کہ تو میری دل اور تیرا جلال ظاہر کرنے، تیرے فضل کو بانٹنے، اور تیرے کردار کو عیاں کرنے کی اُس کی خواہشات کو جانتا ہے۔ تیرا فرزند ہونے کے تیرے تحفے اور میرے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔