آج کی آیت پر خیالات
جبکہ ایوب یہ نہ سیکھ سکا کہ اُس نے کیوں دُکھ سہا، اُس نے قادرِ مطلق خُدا کے سامنے کائنات میں اپنی جگہ بنا لی تھی۔(ایوب 38 باب 41 آیت)۔ جب ہم جوان ہوتے ہیں، وقت بہت آہستگی سے گزرتا ہے—خاص کر جب ہم کسی خاص انسان کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن جب ہم بڑے ہو جاتے ہیں، تو سال بہت تیزی سے ہوا ہو جاتے ہیں۔ لیکن ہماری تمام تعلیم کے باوجود، ہمارے تجربات کے باوجود، ہم دو عظیم بیداریوں تک پہنچتے ہیں: جب ہمارے علم کا اندازہ لگایا جاتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ وہ بہت کم ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ہماری جگہ بہت تھوڑی ہے۔ یہ دونوں بیداریاں ہمیں تیار کرتیں ہیں کہ ہم اپنی زندگیاں اور اپنا مستقبل خُدا کی طرف پھیریں جو اپنا آپ ہمیں دینے کےلیے ہمارا انتظار کرتا ہے۔
میری دعا
پاک اور قادرِ مطلق خُدا، میرے ابّا باپ، تیرے حد سے زیادہ صبرکے لیے تیرا شُکر ہو کہ تُو اپنے پیار کو میرے جیسے لوگوں تک پہنچاتا ہے حالانکہ میرے پاس اتنی قابلیت نہیں ہے کہ میں تیرے جلال اور تیری شوکت کا اظہار کر سکوں۔ اِس ہفتے مجھے فہم عطا فرما، کہ فیصلے مجھے کرنے کی ضرورت ہے وہ کر سکوں اور اپنا نہیں بلکہ تیرا راستہ اختیار کروں۔ خُداوند یسُوع مسیِح کےنام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔