آج کی آیت پر خیالات
ہم میں سے اکثر جنہوں نے ایمان کی برکات اور کلامِ مُقدس کی رہنمائی حاصل کی ہے وہ صحیح طور پراُسکا اظہار نہیں کرتے۔ کیا آپ یہ تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی کتنا قیمتی ہے، اس کی قدر کیا ہے، سچائی کے معیار کے بغیر کسی کی عقل کے مقصد کو درست کر سکتے ہیں؟ تصور کریں کہ یہ ایسا ہی ہے کہ آپ گم ہو جائیں اور آپ کے پاس کوئی نقشہ یا راہنمائی نہ ہو؟ یاد رکھیں کہ یہ ایسا ہے کہ آپ ایک چھوٹے سے بچے ہیں اور آپ کی آنکھ کسی ایسی جگہ کُھل جائے جس کو وہ نہ جانتا ہو اُس کے لئے تاریکی اور اندھیرے میں مُکمل دہشتناک ہوگی۔ لیکن ہمیں اس کے بارے فکر کرنے کی ضرورت نہیں یا ضرورت ہے؟ خدا کا کلام—کتابِ مقدس اور اس کا بیٹا دونوں—ہماری راہ کے لیے چراغ ہے اور ہمیں ہمارے گھر کا سیدھا راستہ بتائے گا۔
میری دعا
اے خدا میرے ابا میرے باپ، میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کیوںکہ تو نے مجھے اندھیرے میں نہیں چھوڑا۔ تیرا کلام میرے راہ کے لیے روشنی ہے اور تیرا بیٹا میری زندگی کے لیے۔ میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو نے مجھے اکیلا نہیں چھوڑا کہ میں اپنا راستہ خود تلاش کروں۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔