آج کی آیت پر خیالات
عزت کے قابل ہونا! ہماری زندگی کا کیا مقصد ہے جبکہ ہم مرد اور عورتیں ہیں! کیا آپ نہیں چاہتے کہ آپ کی زندگی سے خُدا کا جلال ظاہرہو کیونکہ ہمارا عقیدہ خود اپنی ذات پر قابو اور خُدا کی نزدیکی کا بتاتا ہے؟ ہماری زندگیوں میں رُوح کا یہ کام صرف اُسی صورت میں ہو سکتا ہے جب ہم اپنے آپ کو اُس کام کے لیےڈھالیں جو وہ ہم میں دیکھنا چاہتا ہے۔
میری دعا
اے باپ، اپنے رُوح کے وسیلہ سے مجھے قوت بخش تاکہ میں اپنے جذبے، اپنی تقریر، اپنی مثال، اور اپنی عادات پر بہتر طور پر قابو پا سکوں۔ اُن باتوں کو ختم کرنے میں میری مدد کر جو کہ میرے روحانی جذبے اور میرے تاثر کو اُن لوگوں کے لیے چھیننا چاہتی ہیں جو یسُوع کو نہیں جانتے۔ میرے ایمان کو مضبوط بنا جیسا کہ میں دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک اور مشکل حالات میں اپنے ایمان میں قائم رہتا ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔