آج کی آیت پر خیالات
مصیبت اور بدی کے دَور میں، خُدا کے لوگ باپ کے "عظیم اور قیمتی عہد" کا نظارہ کھو دیتے ہیں۔ خُدا وفاداری کے ساتھ زمانوں سے یہ عہد یاد رکھتا ہے۔ ماضی کی یہ وفاداری ہماری یاد دہانی ہے کہ ہم اُس کے نجات کے عہد پر یقین کر سکتے ہیں جسکا ہم ایک دن اُس کے ساتھ مکمل طور پر تجربہ کریں گے۔ حتیٰ کہ تاریک ترین رات میں، خُدا ہمیں نہیں چھوڑتا۔ وہ دیکھتا اور جانتا ہے کہ ہم کیا کرتے اور کیسا محسوس کرتے ہیں۔ اکثر اوقات، تاہم، خُدا یہ دیکھ رہا ہوتا ہے کہ ہم مشکل حالات میں کیسے جیتے ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم یہ ظاہر کریں کہ ہم اِن وقتوں میں وفادار رہے ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم دیکھیں کہ اُس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے اور وہ اب بھی ہماری دُنیا اور ہماری زندگیوں میں کام کر رہا ہے۔ چنانچہ آئیں وفادار بنیں، یہ بھروسہ رکھیں کہ خُدا جس نے اسرائیل کو محفوظ رکھا اور اسرائیل میں وعدہ کے مطابق مسِیح کو بھیجا وہ بھی ہمیں محفوط رکھے اور برکت دے گا۔
میری دعا
پیارے خُداوند، میری جدوجہد کے تاریک ترین وقتوں یا بُلند ترین خُوشی میں، براہِ کرم تیرے اور تیری مرضی کے لیے وفاداری تلاش کرنے میں میری مدد فرما۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔