آج کی آیت پر خیالات
مُجھے وہ طریقہ بہُت پسند ہے جس سے یسُوع اپنے شاگردوں کی توجہ حاصِل کرتا تھا۔ "لڑکو! تُم اُنہیں سیر کرو۔" یقینی طور پر وہ جانتے تھے کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے! پھر بھی یسُوع نے اُن کو یہ ظاہر کیا کہ اگر وہ اپنے معمولی ذرائع اُس کے پاس لائیں، تو وہ شاندار کام کر سکتے ہیں۔ جب بڑی پکنک ختم ہو گئی، ہر ایک کو خُدا کے فضل کے میز سے بچے ہوئے ٹکڑوں کی ایک ٹوکری اُٹھانی پڑی! آئیں یہ یاد رکھیں کہ کیا یہ ہمارے لیے ایک للکار یا ذرائع نہیں ہیں کہ جو ہمیں محدود کر دیتے ہیں؛ اِس میں ہماری غیر رضامندی ہے کہ جو کُچھ ہمارے پاس ہے وہ یسُوع کے پاس لائیں اور اُس پر یہ بھروسہ کریں کہ وہ دُوسروں کو برکت دینے کےلیے وہ ہمارے ساتھ ایسا کُچھ کرے گا جس کا ہم نے کبھی خواب بھی نہیں دیکھا۔( اِفسیوں 3 باب 20 تا 21 آیت)۔
میری دعا
ابا باپ، تیری گَراں قدر مدد اور ضرورت کے وقت مہربانی، تیری مُحبت اور چاہت کے مطابق رزق فراہم کرنے، اور حیرت انگیز اور دلچسپ طریقے سے میرے استعمال اور وہ ذرائع جو تُو نے اپنی مرضی پُوری کرنے کے لیے میرے سپُرد کِیے اُن سب کے لیے تمام تر تمجید تیری ہی ہو۔ یسُوع کے نام میں میَں تیری تمجید کرتا ہوں۔ آمین