آج کی آیت پر خیالات
یہ شاندار کہانی میکاہ کی ہے جو کہ نبی تھا۔ یہُوسفط جانتا تھا کہ جھوٹے نبیوں کی صحبت میں نہیں بیٹھنا۔ وہ اُس بات پر بضد تھا کہ اِس سے پہلے کہ وہ کسی سے جنگ کریں، خُدا کے لوگوں کو پہلے خُدا کی نصیحت کی تلاش کرنی چاہیئے۔ زندگی کےلیے ہماری بھی ایسی ہی رسائی ہونی چاہیئے۔ اکثر ہم خُدا کو وہ کچھ دینے کو کہتے ہیں جسکا فیصلہ ہم نے کر لیا ہوتا ہے بجائے دُعا میں وقت گزارنے، روزہ رکھنے، اور کلام میں اپنے باپ کی مرضی جاننے کے۔ آئیں اپنے فیصلوں میں جلد بازی نہ کریں۔ خُدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ رُوح کے ساتھ ہماری راہنمائی کرے گا، رُوح کو حاصل کرنے کےلیے جلد بازی نہ کریں، یا اِس سے بُرا نہ کریں، اِس کو نظرا نداز کریں اور خُدا سے کہیں کہ وہ ہمیں کسی بھی طرح برکت دے۔
میری دعا
پاک اور قادرِ مطلق خُدا، تمام قوموں کے بادشاہ اور تمام مخلوق پر قادر، براہِ کرم جیسا کہ میں تیری مرضی اور جلال کی تلاش کروں تُو میرے فیصلوں میں میری راہنمائی فرما۔ میں اپنی زندگی، اپنا خاندان، اور اپنی مُنادی تیری مرضی کے مطابق چاہتا ہوں۔ میں تیرا نوکر بننا چاہتا ہوں اور اپنا راستہ اور اپنے جلال کی تلاش نہیں چاہتا۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے اپنا رُوح بھیجا تاکہ تیرے کلام پر روشنی ڈالے اور میری راہنمائی فرمائے اور مجھے تیری خدمت کےلیے قوت سے لیس کرے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔