آج کی آیت پر خیالات
خُدا نہ صرف ہماری تلاش کرتا ہے ، بلکہ وہ ہمارے ساتھ ایک رشتہ بھی چاہتا ہے—، وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کی اور اُن معاملات کی تلاش کریں جو اُس کےلیے اہمیت رکھتے ہیں۔ جب ہم مسلسل اچھائی کر کے اُس کے جلال اور عزت کی تلاش کرتے ہیں، جب ہم عارضی چیزوں کی بجائے ابدی چیزوں کی تلاش کرتے ہیں، وہ ہمیں وہ دینے کےلیے پُرجوش ہوتا ہے جو وہ ہمیں ہمیشہ دینا چاہتا ہے: اُس کے ساتھ ابدی زندگی۔ دُوسرے الفاظ میں، خُدا کی تلاش کا مطلب اُن کی تلاش ہے جو ہمیشہ اُس کی تلاش کرتے ہیں۔
میری دعا
اباّ باپ، جب میں گناہ میں کھو گیا تھا اُس وقت مجھے پیار کرنے کےلیے میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ نہ صرف میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے مجھے پیار کیا بلکہ مجھے تلاش کرنے کےلیے یسُوع کو بھیجا۔ تیرے عدل کےلیے تیرا شُکر ہو کہ تُو اپنے بیٹے کے وسیلہ سے اپنے فضل سے مِلا۔ میں یہ اعتراف کرتا ہوں میں بعض اوقات گمراہ ہو جاتا اور کچھ چیزوں سے مایوس ہو جاتا ہوں جن کا حقیقی طور پر کوئی تعلق نہیں ہے۔ براہ کرم جیسا کہ میں اپنے دل کو منظم کرنے اور اپنی خواہشات کو ابدی چیزوں پر مرکوز کرنے کی تلاش میں ہوں۔ جیسا کہ میں اپنی زندگی کو منظم کر رہا ہوں میں تیرے جلال اور اعزاز کی تلاش میں ہوں، یہ اِس بات کی ضمانت ہے کہ تُو مجھے ابدی زندگی کی برکت دینے کی خواہش رکھتا ہے جو کہ اب بہت بہتر ہے۔ یسُوع کے قیمتی نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔