آج کی آیت پر خیالات
جیسا کہ ہم بپتسمہ میں یسوع کا نام لیتے ہیں اور یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ ہمارا بچانے والا ہے، تو ہم گناہ سے چھوٹ جاتے ہیں۔ اس موت میں ہم موت کی وجہ سے مر جاتے ہیں اور یسوع میں ایمان رکھنے اور خدا کی قوت کی وجہ سے زندگی میں قدم رکھتے ہیں (یوحنا 24:۵؛ کلسیوں ۲:۱۲) ہماری زندگی خدا سے جڑی ہوئی ہے، اور اسکا شاندار مستقبل ہمارا ہے ( کلسیوں ۳:۱-۴) ہم شریعت کے زیر سایہ نہیں بلکہ فضل کے ہیں۔ آئیں ہم مُفت فضل کے تحفے کا جواب دیں اور جوش کے ساتھ پاک بنیں۔ آئیں ہم اپنے آپ کو روح القدس کی تبدیلی کے کام کے لیے پیش کریں، جو ہمیں یسوع جیسا ہونے کے لیے تبدیل کرتا ہے ( ۲ کرنتھیوں ۳:۱۸) ہم فضل کے فرزند ہیں۔ ہم گناہ میں پھنسے ہوئے نہیں ہیں، بالکل ہم دنیا کے لیے رحمت بننے کے لیے آزاد ہیں، خدا نے ہمیں بنایا ہے کہ ہم اس کی دستکاری بنیں( افسیوں ۲:۱-۱۰) ۔ گناہ ہم پر حکومت نہیں کرے گا۔
میری دعا
اے خداوند باپ میرے دل کو پاک کر، اور اسے اپنی رحمت کے لیے زندہ اور تازہ کر، اور گناہ کے لیے مار دے جس نے مجھے ایک دفعہ الجھا دیا تھا۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔