آج کی آیت پر خیالات
غصہ، مایوسی، محرومی، اور اپنے آپ پر قابو کھو بیٹھنے نے بہت سے خُدا کے عظیم راہنماؤں کو ڈبو دیا۔ بعض اوقات راہنمائی خطرناک حد تک مایوسی والی ہو سکتی ہے۔ تب خُدا کے لوگ مضبوط راہنماؤں کے بغیر خُدا کی سخت سزا کے ساتھ فنا ہو سکتے ہیں۔ ہمارے کُچھ راہنماؤں کی ناکامی اور خطروں کے باوجود جو اُن کو گھیر سکتے ہیں جو چُنے ہوئے ہیں، راہنمائی جتنی اہم ہے اتنی ہی خطرناک بھی! اسرائیل موسیٰ یا یشوع یا حزقی ایل یا داؤد کے بغیر کہاں ہو سکتے تھے ۔۔۔۔۔۔۔؟ چنانچہ اگر خُدا آپ کو راہنمائی کےلیے بُلا رہا ہے، اُس کی بُلاہٹ کو معمولی نہ سمجھیں، لیکن براہِ کرم، اِس کو قبول کر لیں! اگر آپ راہنما نہیں ہیں، اپنے راہنماؤں اور اُن کے گھرانوں کے لیے دُعا کرنا یاد رکھیں۔
میری دعا
پاک خُداوند، براہِ کرم اپنی کلیسیا کو عظیم ایمان، حوصلہ، پائیداری، اور عظمت والے راہنما عطا فرما۔جب تُو ہمارے راہنماؤں کے وسیلہ سے ہمیں خدمت کے لیے بُلائے تو تُجھے جواب دینے کےلیے ہمیں حوصلہ عطا فرما۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔