آج کی آیت پر خیالات
تھوڑا سا خمیر پُورے آٹے کو خمیرا کر دیتا ہے۔ ایک گناہ گار آدمی بھی خُدا کےساتھ چلنے والے لوگوں کے گروہ پر وہی اثر رکھتا ہے۔ چنانچہ آئیں خُدا اور اُس کے کلام کے آگے جُھک کر فہیم بنیں اور توبہ کریں۔ آئیں ایسی اندرونی بصیرت رکھیں جس سے ہم گناہ اور ہماری زندگی کی آزمائش سے نمٹ سکیں۔ آئیں یقین کے ساتھ یہ بھی یاد رکھیں کہ ہم بدی کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہیں۔ پھِر آئیں خُدا کی تمجید کریں، کیونکہ ہمارا نجات دہندہ نے پہلے ہی ہمارے دُشمن کو شکست دی ہے اور پاک رُوح ہمیں شیطان کے مقابلہ میں کھڑا ہونے اور اُس کی آزمائش سے بچنے کے لیے قوت عطا کرتا ہے۔
میری دعا
پیارے کرنے والے باپ، براہِ کرم مُجھے فہم عطا فرما تاکہ میں شیطان کے دغا بازی کے منصوبوں کو دیکھ پاؤں جبکہ میَں تیری حقیقت کی تلاش میں رہوں اور اپنی زندگی میں تیرا جلال ظاہر کروں۔ تیرے قوت کے لیے تیرا شُکر ہو جو میرے اور میری زندگی کے اندر کام کرتی ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔