آج کی آیت پر خیالات
کیا آپ بائبل کے ابتدائی سوالات میں سے ایک کے بارے میں جانتے ہیں؟ "تمہارا بھائی ہابل کہاں ہے؟" جس کا جواب کائن نے ایسے دیا: " کیا میں اپنے بھائی کا رکھوالا ہوں؟" پو لو س کا جواب اِس پر واضح اور ناقابل تردید ہاں ہے! ہمیں دوسروں کے فائدے کے لیے کام کرنا چاہیے نہ صرف اپنے لیے۔
میری دعا
اے باپ، مجھے سکھا تاکہ میں تیرے گھرانے سے ویسا ہی پیار کروں جیسا تُو کرتا ہے۔ میں اپنی ہی دنیا اور اپنے ہی مسائل میں پھندے میں پھنسا ہوا اور گمراہ ہوں کہ میں اُن لوگوں کو نظر انداز کرتے ہیں جو میرے گرد تکلیف میں ہیں۔ میری مدد کر کہ میں اُن لوگوں کے بارے اور زیادہ باخبر ہو جاؤں جن کو تُو نے میرے وسیلہ سے کلام کی طرف لانا ہے۔ یسُوع کے قوت بخش نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔