آج کی آیت پر خیالات
فضل ہمیں موت اور گُناہ کی شَریعت سے آزاد کرتا ہے۔ لیکن، ہماری آزادی بغاوت یا ذاتی احسان مندی کے استعمال کے لیے نہیں ہے۔ بلکہ، ہمیں آزادی کو رہائی کے لیے استعمال کرنا چاہیئے جیسا کہ یسُوع نے کِیا۔(فلِپیوں 2 باب 5 تا 11 آیت)۔ ہم رضاکارانہ طور پر اُس آزادی کو دُوسروں تک محدود کر سکتے ہیں جو گناہ اور خُدا کے متعلق غلط خیالات میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم رُوح کی آزادی کو یسُوع کی مانِند تبدیل ہونے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں (دُوسرا کرنتھیوں 3 باب 17 تا 18 آیت)۔ آئیں اپنی آزادی کو مسّرت اور بھلائی کے لیے استعمال کریں۔
میری دعا
عظیم اور قادر خُداوند اپنے فضل کے وسیلہ سے مُجھے آزادی عطا کرنے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ پیارے باپ، میں جانتا ہوں، کہ یہ تحفہ مُجھے بہُت بڑی قیمت—ذلت آمیز تشدد، موت، اور تیرے بیٹے یسُوع مسِیح کے دفن ہونے کے بعد عطا کِیا گیا۔ چنانچہ پیارے باپ، مُجھے دُوسروں کی بھلائی کے لیے استعمال کر جنہوں نے اب تک یسُوع میں اپنی رہائی اور آزادی حاصل نہیں کی۔ میں یہ اپنے نجات دہندہ، یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔