آج کی آیت پر خیالات
"دُعائیں اُوپر جاتی ہیں اور برکات نیچے آتی ہیں۔۔۔"بچوں کے اس گیت کے آدھے الفاظ درست ہیں، کیونکہ خُدا بہت دفعہ تب بھی برکات بھیجتا ہے جب ہم دُعا نہیں کرتے۔ لیکن جیسا کہ ہم ایک خاص خُوشبو کو پسند کرتے ہیں جو کہ خشک سالی کے بعد بارش کے ساتھ آتی ہے، خُدا اپنے بچوں کی خُوشی کی مہک کو پسند کرتا ہے، خاص طور پر تب جب خوشی کا ذریعہ وہ خُود ہو!
میری دعا
مُقدس خُدا اور مہربان باپ، تُو میری عظیم خُوشی ہے۔ جب تمام ناکام ہو گئے، تُو اب بھی خُدا ہے۔ تُو میری چٹان اور پناہ گاہ ہے، تُو میرا مہربان چرواہا ہےتُو میرا مضبوط پہاڑ ہے جو کہ نہ کبھی ہلتا اور نہ اپنی جگہ تبدیل کرتا ہے۔ تیری برکات اور تیرا فضل میرے اُوپر برستا ہے اور مجھے خوشی عطا کرتا ہے۔ میں اُس دن کا انتظار نہیں کر سکتاجب میں تجھے سامنے دیکھوں گا اور تیری حضوری میں ہمیشہ کے لیے خوشی حاصل کروں گا۔ تب تک، میں اُمید میں خوش ہوں۔ یسُوع کے جلالی نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔