آج کی آیت پر خیالات
عورت جو اپنے آپ سے یہ کہتی ہے وہ اپنی بارہ سالہ بیماری کی وجہ سے معاشرے سے مقاطع اور تنہائی کو جانتی تھی جس کی وجہ سے وہ یہودی شریعت کے مطابق ناپاک قرار دی گئی۔ وہ اِس حالت کی وجہ سے تنہائی میں قید تھی۔ جیسے یسُوع نے اُسے قید سے آزاد کِیا (آیت 22)، ویسے ہی یسُوع آپ کو بھی آزاد کرنا چاہتا ہے۔ آپ کِس چیز کے قیدی ہیں؟ یسُوع پانچ تحائف کے وسیلہ سے آپ کو آزادی دینا چاہتا ہے:1) کلام جو آپ کو خُدا کی مرضی جاننے میں مدد کرتا ہے، 2) اُس کی حضوری میں اپنے آپ کو پیش کرنا، 3) آپ کی شرمندگی اور گُناہ سے صاف کرنا، 4) آپ کو قوت بخشنے والا پاک رُوح، اور 5) مسِیح میں آپ کی مدد کرنے اور جواب دہی کے لیے روکنے والا بہن بھائیوں کا گھرانہ۔ یہ خُدا کی آزادی حاصل کرنے کے لیے پانچ قیمتی چابیاں ہیں۔
میری دعا
اے باپ، میں آج اُن سب کے لیے دُعا کرتا ہوں جن کو شیطان کی کسی بھی قسم کی جکڑ سے رہائی پانے کی ضرورت ہے جو وہ اُن کی زندگیوں میں رکھتا ہے۔ یسُوع کے پاک اور قادر نام میں اعتماد کے ساتھ مانگتا ہُوں۔ آمین۔