آج کی آیت پر خیالات
اِس پہرے میں دو سچائیاں کو سمجھنا ہمارے لیے یکساں مشکل ہے۔ پہلی، خُدا مہربان ہے، جیسا کہ وہ راستباز ہے۔ دُوسری، یہ چیزیں جب وہ ہم میں دیکھتا ہے تو خُوش ہوتا ہے۔ چنانچہ آپ کا مطلب کیا ہے؟ آئیں ہم اپنے باپ کی طرح بنیں اور شفقت والا رہن سہن اپنائیں، جو تمام لوگوں کے لیے عدل کا سبب ہو، اور راستبازی کا کردار ہو۔ کیُوں؟ کیُونکہ ہمارے پاس باپ کی خُوشنودی کے علاوہ کوئی عظیم خُوشی موجود نہیں۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور پاک خُدا،شاید میری زندگی تُجھے خُوش کرے اور تیرے مسّرت کا باعث ہو۔ تاہم، پیارے باپ، میں باخبر ہوں کہ میرا کردار تیرے پاکیزگی اور راستبازی سے کہیں دُور ہے، اور دُوسروں کے ساتھ جو میں ہمدردی اور رحم دکھاتا ہوں وہ اُس ہمدردی اور رحم کے مقابلے زرد ہے جو تُو میرے لیے دکھاتا ہے۔ چنانچہ براہِ کرم،باپ، اُن پہلوؤں کو جاننے میں میری مدد کر جن میں مُجھے تیرے خُوشنودی اور دُوسروں کو تیرے فضل کے ساتھ برکت دینے کے لیے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ مُجھے پاک رُوح عطا کرنے کےلیے تیرا شُکر ہو جو تبدیلی میں میری مدد کرے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔