آج کی آیت پر خیالات
سب کچھ دُھواں دار ہے ایسے میں ریچھ نے کہا: اِس جنگل کی آگ کو صرف تم بچا سکتے ہو!" بنیادی طور پر یہی کچھ عاقل آدمی غیبت کے بارے میں کہتا ہے۔ ہم گرمی کو کم کر سکتے ہیں، آگ کو بجھانے کی کوشش کر سکتے ہیں، اور جھگڑے کو ختم کر سکتے ہیں۔ کیسے؟ غیبت کا رس بھرا نوالہ نہ پیش کرکے، ایسی خواہش کو ختم کرکے جو تباہی پیدا کرتی ہے، اور بُری افواہ کو زندہ رکھنے سے باز رہ کر۔ غیت کے علاوہ مخالفت کی بُرائی سے بچا جا سکتا ہے اور رشتے بحال ہو سکتے ہیں۔
میری دعا
اے خُدا، مجھے اُس وقت کے لیے معاف کردے جب میں نے غیبت کو زندہ رکھا اور غیبت کے بارے گفتگو کی اور اُس سے تفریح حاصل کی۔ براہِ کرم اُن کو شفا عطا فرما جن کو میں نے غیبت میں شامل ہو کر اذیت پہنچائی ہے۔ مجھے قوت عطا فرما تاکہ میں دوسروں کےلیے مددگار ثابت ہو سکوں، رشتوں کو بحال کرنے کا حوصلہ ہو جو کہ میں نے بُرے الفاظ کی وجہ سے تباہ کر دیے تھے، اور یہ جاننے کےلیے فہم عطا فرما کہ جو کلام پھیلانے کے متلاشی ہیں اُن کےلیے یہ کتنا غیر حوصلہ مند ہے۔ یسُوع کے نام میں یہ مانگتا ہوں۔ آمین۔