آج کی آیت پر خیالات
یہ مسیحی پیغام زکریا کے خُداوند کی نجات میں پہل کرنے میں سے ہے۔ تمام دنیا میں سے، بہت سے الگ لوگ، خُدا کی مہربانی کی تلاش میں آئیں گے۔ خُدا کےلوگوں کے پاس اُن کے دلوں میں ایک اہم پہرہ ہوگا: "آؤ خُداوند کی حضوری کو تلاش کریں۔ میں جا رہا ہوں، تم میرے ساتھ کیوں شامل نہیں ہوتے؟" ایمان دار ہونے کے ناطے، ہم جانتے ہیں کہ یسُوع آیا، مُؤا، اور مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ ہم جانتے ہیں کہ یسُوع اُن سب کی نجات کےلیے آنے والا ہے جو اُس کو جانتے اور اُس کی پیروی کرتے ہیں۔ آئیں دُوسروں کو کہیں کہ جب یسُوع واپس آئے تو اُس کی عظیم فضل اور نجات میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
میری دعا
پیارے بھرے باپ، میں روزانہ اپنی زندگی میں تیری حضوری کی تلاش کرتا ہوں۔ تیرے راہنمائی، پیار، پاکیزگی، اور سچائی کےعلاوہ میں کھو جاتا اور الھجاؤ کا شکار ہو جاتا۔ یہ جانتے ہوئے کہ میرا مقدر تیرے ساتھ ہے، میں تیرے فرزند کے طور پر تجھے رُو برُو دیکھنے کا مشتاق ہوں۔ براہِ کرم اُن کی طرف میری راہنمائی فرما جو تجھے نہیں جانتے، لیکن تیری تلاش میں ہیں۔ اُن کو دیکھنے کےلیے مجھے آنکھیں عنایت فرما، اُن کی پُکار سننے کےلیے کان، اور تیرا فضل بانٹنے کےلیے فہم عطا فرما۔نجات کے دن جو کہ جلد آنے والا ہے تیرے ساتھ ملاقات کے لیے اُن کی تیاری کےلیے مجھے استعمال کر۔ یسُوع مسیِح کے نام میں مانگتا ہوں جو کہ میرا خُداوند ہے۔ آمین۔