آج کی آیت پر خیالات
رُوح القدس خُدا کا مستقل تحفہ ہے، خُدا کی مُہر اور وعدہ۔ رُوح ہماری ضمانت ہے جو کہ وہ یسُوع کے موت کفارہ کے ساتھ شروع ہوا اور بپتسمہ اور عقیدہ کے ذریعہ سے اُس میں ہماری شرکت ہوئی، وہ یسُوع کی آمد کے ساتھ تکمیل تک پہنچے گا۔ لیکن دنیا اِس عظیم وعدہ کو سمجھ نہیں سکتی، بالکل ویسے ہی جیسے وہ زیادہ تر کلام کو نہیں سمجھتی۔ روح القدس کے تحفہ کے بغیر، اُن کی آنکھیں صرف اُن چیزوں کو دیکھ سکتی ہیں جن کو انگلیوں سے چھُؤا جا سکتا ہے اور وہ کچھ نہیں دیکھ سکتے جو کہ خُدا کے دل میں ہے اور اُس کے کلام میں عیاں کیا گیا ہے۔
میری دعا
اے باپ، میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے یسُوع کو بھیجا۔ اے یسُوع، میں شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے رُوح کو بھیجا۔ اے رُوح، میں شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو مجھے تنہا نہیں چھوڑتا۔ جیسا کہ میں رُوح کے ساتھ معمور ہوں، اے خُدا، مجھے اتنا اور تب تک معمور کر کہ میری مرضی اور زندگی مکمل طور پر تیری خواہشات اور جلال کو ظاہر نہ کریں۔ مجھے دوسروں کو برکت دینے کے لیے استعمال کر جیسا کہ تیری حضوری اب مجھے برکت دیتی ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔