آج کی آیت پر خیالات
خدا کا کلام اس غیر یقینی دنیا میں ہمارے لیے چراغ ہے۔ یہ لازمی طور پر ہمارے غلط اور صحیح، برائی اور اچھائی کے لیے معیار ہے۔ جیسا کہ خدا کی مرضی اور اسکا کلام ہماری زندگی میں اثر انداز ہوتا ہے، تو ہم ان تمام تباہ کرنے والی اشیاء سے چھٹکارا حاصل کرتے ہیں جو کہ ہماری زندگی کو برباد کر سکتے ہیں۔
میری دعا
اے عظیم اور قادر خدا، جس نے مردوں کو جلایا اور گرتے ہوؤں کو سنبھالا، میرے دل کو اپنی سچائی میں خوش رہنا سکھا اور میرے زندگی کو اپنی مرضی میں۔ مجھے اپنا راستہ دکھا اور راستبازی کی طرف میرے قدموں کو چلا۔ مجھے ہر طرح کی قید سے نجات بخش جو کہ شیطان مجھے قابو میں کرنے کے لیے استعمال کر کے میری خدا کی طرف مرغوبیت کو برباد کر سکتا ہے۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔