آج کی آیت پر خیالات
ڈر بالکل مفلوج جذبہ ہے۔ یہ ہماری روح، فیصلہ کرنے کی قوت، اور طاقت کو ہم سے چھین لیتی ہے۔ حوصلہ ہمیں ڈر سے مفلوج ہونے سے باہر نکالتا ہے اور اِس کے کمزور پہلو کو طاقت میں تبدیل کرتا ہے۔ لیکن اِس قسم کی جرات ہمارے پاس تب آتی ہے جب ہم یہ جان لیتے ہیں کہ شیطان اور اُس کے حواری صرف ہمارے جسموں پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ وہ ہمارا رویہ، دماغ، ایمان، اور سب سے بڑھ کر، وہ یسُوع کے وسیلہ سے ہمارے خُدا کے ساتھ رشتے کو نہیں چھین سکتا۔
میری دعا
اے نجات دہندہ، میرے چھٹرانے والے، تیرا شکر ہو کہ یسُوع میں میرے تمام ڈر پر تُو نے قابو پایا۔ تُو نے مجھے ایسا ہیرو نہیں دیا جس پر میں اعتماد کر سکوں،بلکہ ایک اُمید دی جس سے میں فاتح کے طور پر جی سکتا ہوں۔ میرے فاتح بادشاہ، یسُوع، کے نام میں شکر ادا کرتا ہوں، جو کہ سفید گھوڑے کا سوار ہے۔ آمین۔