آج کی آیت پر خیالات
کیا یہ اچھا نہیں ہے کہ ہم اکیلے بھی گائیں تو خُدا ہمارے گیتوں کو پسند کرتا ہے! کیا یہ اِس سے بھی اچھا نہیں کہ ہم دوسروں کو بھی گیتوں میں شامل کریں اور اپنے آپ کو حیرت، پیار اور حمد میں کھو جانے دیں! آئیں آج کے دن ہم دوسرے ایمانداروں کو تلاش کریں اور باہم مل کر خُدا کی حمد کریں۔ پوری دنیا میں سینکڑوں بلکہ ہزاروں کے حساب سے موجود ہیں۔ آئیں ہم اُن کو تلاش کریں اور خُدا کی عظمت کے لیے اُن کے ساتھ مل جائیں۔
میری دعا
قادر اور مہربان خدا، مِہربانی سے خوش ہو کہ میں تیری حمد کرتا ہوں اور میری اس کوشش سے کہ میں دوسروں کے ساتھ مل کر تیری عظمت بیان کرتا ہوں۔ مجھے میرے گناہوں، میرے پھسلنے اور معمولی غلطیوں کے لیے معاف کردے۔ مجھے قوت بخش کہ میں تیری شاندار فصل کی بڑھوتی کے لیے گواہ بن سکوں۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔