آج کی آیت پر خیالات
خُدا کی پاکیزگی اُس کے فضل کے تحفہ کے وسیلہ کے سِوا رسائی سے باہر ہے۔ جب ہم خُدا کی پاکیزگی کا احترام نہیں کرتے، تو جو قیمتی اور مُقدس ہے ہم اُس کی بے حُرمتی کرتے ہیں۔ خُدا پاکیزہ جانا اور ظاہر کِیا جائے گا؛ اُس کے لوگوں کےوسیلہ سے نہیں، تو اُس کے اعمال کے وسیلہ سے۔ آئیں ہم سنجیدگی کے ساتھ خُدا کی عبادت کریں، توبہ اور خوف کے ساتھ اُس کا احترام کریں (عِبرانیوں 12 باب 28 تا 29 آیت)۔ لیکن، آئیں عبادت کو صِرف گھرجا گھر تک محدود نہ کریں۔ آئیں یہ یاد رکھیں کہ ہماری تمام تر زندگی عبادت ہے (رومیوں 12 باب 1 تا 2 آیت) اور اِس عہد کے ساتھ اپنی زندگیاں بسر کریں(پہلا پطرس 1 باب 15 تا 16 آٰیت)- کہ ہم اپنی عبادت اور لبوں دونوں سے پاک بنیں اور اپنی زندگیوں کے ساتھ عبادت کریں (عِبرانیوں 13 باب 15 تا 16 آیت)۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور سب سے اعلیٰ خُدا، راستبازی میں پاک اور کامل، مُجھے میری گناہوں کے لیے معاف کر دے۔ مُجھے تیرے رُوح القُدُس کے تبدیل کرنے والے اور پاک طاقت کے وسیلہ سے پاک اور مُقدس بنا۔ شاید میری زندگی تیرے لیے پاک قربانی کے طور پر بسر ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔