آج کی آیت پر خیالات
یسُوع نے پطرس کو بتایا، "جو تلوار کھینچتے ہیں وہ تلوار سے ہلاک کِیے جائیں گے"۔ تشدد تشدد پیدا کرتا ہے اور ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ ایک تشدد کرنے والے شخص کو تشدد کے تلخ کیانجام کا مزہ نہ چکھنا پڑے۔ خُدا کا فہیم آدمی لازم طور پر اِس آیت میں یہی بات کہہ رہا ہے، لیکن ایک خاص اضافے کے ساتھ۔ برکات اُس شخص کو ملتی ہیں جو راستباز ہے۔ ہم جو بَوتے ہیں وہی کاٹتے ہیں۔
میری دعا
مُقدس خُدا، براہِ کرم مُجھے راستبازی سے نواز—نہ صرف تیرے فضل اور رحمت کے ساتھ، بلکہ تیرے رُوح کے وسیلہ سے میرے دِل کی تَبدیلی کے ساتھ۔ یسُوع کے نام میں یہ اِلتجا کرتا ہُوں۔ آمین۔