آج کی آیت پر خیالات
عادت کو ایسے بیان کیا جا سکتا ہے "غلط راستے سے چل کر خُدا کی بھوک کو ختم کر کے رُوح کی تسلی حاصل کرنا" زبور 63 ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ سچ ہے۔ ہمارے اندر خُدا کی تلاش کی خواہش ہوتی ہے کیونکہ وہ ہم سے دُور نہیں ہے اور وہ ہم سے جانے جانے کے لیے انتظار کرتا ہے ) دیکھیں اعمال 17)۔ لیکن جب اکثر اوقات جب ہمارا رُوح جانتا ہے کہ خُدا عظیم ہے، وہ آخری جگہ ہے جس کی طرف ہم تسلی کے لیے جاتے ہیں۔ آئیں ہم سنجیدگی سے خُدا کی تلاش کریں اور اپنی رُوح کو اُس کی پیاس میں نرم کریں۔
میری دعا
مقدس باپ، تیرے انتظار کے لیے میرے دل اور میرے سَر کو ایسی سمجھ سے معمور کر کہ جو میں تیری حضوری میں چاہتا ہوں۔ میں اقرار کرتاہوں کہ چیزوں کی بھوک میں جن میں مجھے تسلی نہیں ملتی اپنی مدد کے لیے اکثر کوشش کرتا ہوں۔ میں آج حلف اٹھاتا ہوں کہ میں تمام چیزوں کو عارضی اور جھوٹی تسلی کے طور پر پہچانوں گا۔ میں تیری اور تیرے کلام کے وسیلہ سے تیری مرضی اور تیرے روح کی پیروی کرنے کا وعدہ کرتا ہوں جب تک میں تیرے فضل اور حضوری میں نہیں پہنچ جاتا۔ خُداوند یسُوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔