آج کی آیت پر خیالات
خدا کا ڈر پرانے عہد نامے کا مرکزی خیال ہے۔ یہ پہرہ ترجمہ کے لحاظ سے کافی مشکل ہے، خاص طورپر بائبل کے بار بار اس پیغام کے ساتھ "ڈرو مت" اور یوحنا یاد کراتا ہے کہ "سچا پیار ڈر کو دور بھگاتا ہے" اس کا مطلب کہ ہے کہ خدا کا زیادہ سے زیادہ احترام کرنا۔ عام طور پر خدا سے ڈرنے کا یہ مطلب ہے کہ ہم قوانین کے مطابق چلیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا آصمانی باپ ہمیں بہت پیار کرتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم بہت کمزور اور گناہ گارہیں اور صرف خدا کی مہربانی اور رحم سے بچائے گئے ہیں۔ ہم اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ اس کا عدل اور پاکیزگی ہم سے کہیں پَرے ہے اور ہم خدا کی نفاست میں پیلے پڑ جاتے ہیں۔ ہم اس طرف آتے ہیں کہ خدا ہماری ہر ضرورت کو جانتا ہے اور اس طرف کہ ہم خدا سے کچھ بھی مانگ لیتے ہیں۔ شاندار بات یہ ہےکہ جب ہم ڈرتے ہوئے اور احترام کے ساتھ خدا کے پاس جاتے ہیں، تو اس کے جواب میں وہ اپنی باہیں کھول کر ہمیں اپنے پاس بلاتا ہے۔ (دیکھیں یعسیاہ ۵۷:1۵)
میری دعا
پاک اور راستباز خدا، قادر خدا، تیری رحمت، مہربانی اور معافی کے لیے میں شکر ادا کرتا ہوں۔ تیری محبت، وفاداری اور عدل کے لیے شکریہ۔ میں اپنے گھٹنوں پر تیرے پاس آتا ہوں، یہ مانتے ہوئے کہ تُو پاک، انصاف کرنے والا، طاقت میں لازوال، اور ہر کام میں راستباز ہے۔ تیری رحمت اور روح کے تحفہ کے علاوہ، میں جانتا ہو ں کہ میں تیری حضوری میں حاضر نہیں ہو سکتا۔ راستباز خدا میرے گناہوں کے لیے مجھے معاف کردے اور مجھے قوت دے کہ میں ایسا انسان بنوں کہ تیری عظمت اور مہربانی بیان کروں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔