آج کی آیت پر خیالات
صرف ایک ہی حقیقی خُدا ہے۔ دُوسرے تمام جھوٹے، راستباز خُدا کے تخت کے سامنے ڈرامہ کرنے والے ہیں۔ لیکِن اعمال 17 میں یونانیوں کی مانِند، ہماری دُنیا ایک ایسی جگہ پر بُت کی جگہ بُت رکھ رہی ہے جو واحد خُدا کے لیے مخصُوص ہے۔ لیکن، ہم الگ ہو سکتے ہیں، ہم خُدا کے اِنصاف، راستبازی،رحمت، اور فضل کے لیے ایک روشن مثال کی مانِند جی سکتے ہیں۔ ہم اُس کی پاکیزگی، اور بھولے ہوؤں کے لیے اُس کی اُمید کی عکاسی کر سکتے اور اِس دُنیا میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ چنانچہ آئیں اَیسا کرنا شروع کریں— !
میری دعا
اعلیٰ خُدا ، میرے ابّا باپ، تیرے شاندار فضل کے تحفہ اور رہائی کے مَقصد کے احساس کےلیے تیرا شُکر ہو جو تُو نے میری زندگی میں پیدا کِیا۔ میں جانتا ہوں کہ تُو مُجھے اپنی دُنیا اور اپنی جلال کے لیے اپنا کام کرنے کے لیے اِستعمال کر سکتا ہے۔ براہِ کرم اَیسا کر۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔