آج کی آیت پر خیالات
کیا یہ یقینی طور پر شاندار نہیں ہے کہ کائنات کا اِلہی خُدا ہمیں بہُت فیاضی سے پیار کرے! لیکن اُس نے یسُوع کے وسیلہ سے ماضی میں ہمارے ساتھ اپنی محبّت کا اظہار کِیا ہے۔ وہ ڈرامائی انداز میں یسُوع کی آمدِ ثانی کے موقع پر اپنی محبّت کا اِظہار کرے گا—ہمارے لیے اپنی جان دے کر نہیں، بَلکہ ہمارے ساتھ اپنی زِندگی بانٹ کر! آ پیارے چَرواہے آ !
میری دعا
پیارے آسمانی باپ، اِسرائیل کے سامنے عظیم چَرواہے کے طور پر اپنے آپ کو ظاہِر کرنے کےلیے تیرا شُکرہو۔ یسُوع کے بھَیجنے کےلیے تیرا شُکرہو کہ وہ اچھّا چرواہا بنے اور میرے لیے اپنی جان دے۔ اَب براہِ کرم میرے دل کا عہد اور میری زندگی کے اَعمال تیرے اور تیرے اُس کام کے لیے شُکرگزاری کی قُربانی اور حَمد ہو جو تُو نے میرے لیے کِیے ہیں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔