آج کی آیت پر خیالات
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟ اِس سطحی، اُوپری اور کمزور رشتوں کی دنیا میں اچھے دوست مشکل سے ملتے ہیں۔ "لوگوں کے ساتھ پھرتے ہوئے" ہمیں تعلق کا غلط احساس کروا سکتا ہے، بلکہ ہمیں اکثر زخموں کی حالت میں مشکل کے وقت اکیلا چھوڑا جا سکتا ہے۔ بے باک، ایمان دار، معاون، اور پیار بھرا رشتہ سرمایہ کاری سے نہیں بنتا۔ اپنے خُدا سے فریاد کریں کہ وہ اپنے خاندان میں اچھے دوستوں کی طرف آپ کی راہنمائی فرمائے۔ جو آپ کے چوگرد ہیں اُن کی منادی کے ذریعے خدمت کرنے کےلیے۔ اُن کی ردخواستوں پر کان لگا کر، اور وفاداری کے ساتھ اُن کو دُعاؤں میں یاد کر کے۔ دوسرے خادم ایمان داروں کے ساتھ مسیحی خدمت میں اپنا وقت لگا کر۔ اپنے آپ کو بائبل کے مطالعہ یا احتسابی گروپ میں شامل کریں۔ جو بھی آپ کریں، بھروسہ رکھیں کہ خُدا آپ کو وہ ضرور دے گا "جو کہ آپ کو ایک اچھا دوست دے گا"۔ ساتھی آسانی سے مل جاتے ہیں، لیکن وہ ناقابل اعتماد ہو سکتے ہیں۔ کسی مسیحی دوست کی ترقی جدوجہد اور وقت کی سرمایہ کاری ہے، لیکن وہ ایسے دوست ہیں جن کے ساتھ ہم ہمیشہ اپنا آپ بانٹ سکتے ہیں۔
میری دعا
قیمتی خُدا، میں دوستوں کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں (دوستوں کے نام شامل کریں)۔ براہِ کرم، پیارے باپ، اِس ہفتے کسی کی زندگی کی طرف میری راہنمائی فرما جس کو ضرورت ہے کہ میں اُس کا دوست بنوں۔ اُن سب کو برکت دے جو کہ اُس مسیحی کے ساتھ آج کی آیت کو پڑھتے ہیں جو تیرے ساتھ چلنے میں اُن کی مدد کرے گا۔ پیارے باپ، یسُوع جیسے عظیم دوست کےلیے تیرا بہت شُکر ہو، جس کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔