آج کی آیت پر خیالات
جب خُدا کے لوگوں نے اپنے گُناہ کی گہرائی کوجانا اور خُدا کی سزا کے قریب ہوئے، انہوں نے توبہ کی اور اُس کی مدد کا پُکارا۔ بَدقسمتی سے ہم اکثر اپنے گُناہ کے مسائل کو چھپاتے، کتراتے، اور دامن میں رکھتے ہیں۔ ہم اپنے گُناہ کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتے، بہُت کم اِس کا اعتراف کرتے اور اِس سے بچتے ہیں۔ "یہ اتنا بُرا نہیں ہے! میں بہُت سے لوگوں کو جانتا ہُوں جو بہُت بُری چیزیں کرتے ہیں!" ہمیں گُناہ کے اعتراف کو ذِلت اور کمزوری کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیئے۔ اپنے گُناہ کو تسلیم کرنا اور خُدا سے مُعافی، پاکیزگی اور قوت طلب کرنا ہمیں بزور استعمال کرنے کے لیے اُس کے لیے دروازہ کھول دیتا ہے۔
میری دعا
پیارے آسمانی باپ، میرے گُناہ کے لیے مُجھے مُعاف کر دے۔ براہِ کرم اپنے تبدیل اور پاک کر دینے والے رُوح کے وسیلہ سے میری زندگی سے اِس کا خاتمہ کر دے جیسا کہ روزانہ اپنا آپ قربانی کے طور پر تُجھے پیش کرتا ہُوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔