آج کی آیت پر خیالات
پولُس رسُول ہمارے سامنے یہ واضح کرتا ہے کہ کلام کا مرکز موت، دفن، اور جی اُٹھنے اور یسُوع کے عیاں ہونے پر ہے(پہلا کرنتھیوں 15 باب 1 تا 8 آیت)۔ خُداوند کا رات کا کھانا، عملِ اشتراک یا عشائے ربانی جسے کُچھ ایسا کہا جاتا ہے، ہمارے یسَوع کے ساتھ چلن میں چابی کی حثیت رکھتی ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب ہم کلام کی کہانی کی مُنادی کر سکتے ہیں۔ (پہلا کرنتھیوں 11 باب 26 آیت)۔ لیکن، یہ وقت مُنادی سے زیادہ؛ شراکت داری ہے۔ ہم رات کا کھانا ایک دُوسرے اور مسِیح کے ساتھ بانٹتے ہیں۔ یہ شراکت داری ہمیں ہمارے نجات دہندہ کے ساتھ چال چلن میں زندہ رکھتی اور اُس کی بچانے والی موت اور جی اُٹھنے کو دوبارہ جینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
میری دعا
پاک خُدا اور پیارے باپ، مُجھے خُداوند کا رات کا کھانا فراہم کرنے کےلیے تیرا شُکرہو۔ یہ یسُوع کی اُس شاندار قیمت کی بہُت خُوبصورت اور شاہد یاد دہانی ہے جو اُس نے میرے گُناہوں کے لیے ادا کی۔ یہ اُس محبّت کی خُوبصورت یاد دہانی ہے جو تُو میرے لیےرکھتا ہے اور اُس فدیہ کی جو تُو نے مُجھے گُناہوں اور موت سے آزاد کرنے کے لیے ادا کِیا۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مُجھے اپنے بیٹے میرے خُداوند کی پاک قربانی میں شامل ہونے کے لیے مدعُو کِیا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔